حکومت آزاد کشمیر صدارتی آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے تیار
آزاد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے تیارہے ۔
پیر مظہر سعید شاہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار ہے، حکومت سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، عوام ریاست کا احترام کریں اورریاست کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کے ساتھ شفقت کا رویہ اختیار کرے۔
وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت گرفتار قیدیوں کو قانون کے مطابق رہا کرنے پر تیار ہیں۔قیدیوں کی رہائی مروجہ قوانین کے مطابق ہوگی، حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر صدارتی آرڈیننس کے معاملے کو یکسو کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں