سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کی نمازجنازہ اداکردی گئی، اہم شخصیات کی شرکت

 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر الٰہی بخش سومرو کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔نمازجنازہ ا ن کی رہائش گاہ پراداکی گئی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ،، صوبائی وزیر ناصر شاہ اور سابق صدر عارف علوی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔سندھ کے سابق وزیر اعلی غوث علی شاہ اور لیاقت جتوئی کے علاوہ سابق وزیر دفاع آفتاب شعبان میرانی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور جی ڈی اے کے رہنما زین شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم الٰہی بخش سومرو کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
واضح رہے سینئر سیاست دان الٰہی بخش سومرو کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ رات ترانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
الٰہی بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے تھا، جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔مرحوم مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے ۔الٰہی بخش سومرو جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے ، 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔مرحوم 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے ۔29 مئی 1988ء کو جنرل ضیا الحق نے جب محمد خان جونیجو کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں الٰہی بخش سومرو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہوئے ۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے