چینی وزیراعظم لی چیانگ کا 14اکتوبر کو پارلیمنٹ سے خطاب متوقع
چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پارلیمنٹ سے خطاب کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔ چینی وزیراعظم کے ممکنہ خطاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 14 اکتوبر کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ حکومت اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، چین کے وزیراعظم 14 اکتوبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تیاریوں کیلئےسینٹ وقومی اسمبلی سٹاف کی 14 سے 16 اکتوبرکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
جبکہ چینی وزیراعظم کے خطاب کا حتمی فیصلہ اگلے چند روز تک کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:معروف سیاستدان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں