وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا ، خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پرپیش ہونے کا  بھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن  میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا اور 2 ارب ڈالر کے معاہدوں خصوصی قانون سازی پر دستخط کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے