وزیرداخلہ محسن نقوی کی سیکیورٹی فورسز اور شہید حوالدار جمشید خان کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ژوب میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے حوالدار جمشید خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ "حملہ پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے