بنگلا دیش کے خلاف  ٹیسٹ سیریز ،سکواڈ پر مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی

پاکستان کرکٹ بورڈ  ذرائع  کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر ٹیسٹ سکواڈ کو فائنل کیا جائے گا، جیسن گلیسپی پاکستا ن  شاہینز کے ساتھ ان دنوں ڈارون میں موجود ہیں۔جیسن گلیسپی بنگلا دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان آئیں گے، ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے

ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست  کو راولپنڈی میں شروع ہو گا۔پاکستان نے آخری ٹیسٹ جنوری میں آسٹریلیا میں کھیلا تھا، اس ٹیسٹ سکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جبکہ محمد ہریرہ اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا دعویٰ  ہے فہیم اشرف، وسیم جونئیر، صائم ایوب اور نعمان علی کے لئے  قومی سکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہو گی اور عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے