عنبرین جان وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ محترمہ عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات مقرر کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔عنبرین جان کی تعیناتی سول سرونٹ ایکٹ 1973ءکے شق 10 کے تحت کی گئی ہے۔
عنبرین جان کو شاہیرہ شاہد کی جگہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیاہے۔ شاہیرہ شاہد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئی تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی موجودگی میں امیدواروں کے پینل کا انٹرویو زکیے اور محترمہ عنبرین جان کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔ ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بھی عنبرین جان کی تقرری کی بھر پور حمایت کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں