جہلم: تقریب میں کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی انتقال کرگئے
جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال کر گئے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقے ڈھوک شیریاں میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا جبکہ کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیگر 6 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی ہیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں