گنڈاپور کی عدم موجودگی میں بھی احتجاج جاری رہےگا: حماد اظہر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ جماعت کی پولیٹیکل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی غیرموجودگی میں بھی احتجاج جاری رہے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک پوسٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’تحریکِ انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پُرامن احتجاج جاری رہے گا۔‘
خیال رہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا گذشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج میں شامل ہونے کے لیے اپنے قافلے کے ہمراہ صوبے سے نکلے تھے۔ ایک رات مسلسل سفر کرنے کے بعد وہ ہفتے کی شام اسلام آباد کے جناح ایونیو پر نظر آئے اور پھر وہاں سے خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے۔
پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں