تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں، مریم نواز

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں موجود تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں، ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کےلیے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے