وزیر داخلہ کی شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کے لئے آپ نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی، آپ اسلام آباد پولیس کے بہادر سپوت ہیں اور ہمیں آپ پر ناز ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و عامہ یقینی بنانے پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں