5 سے 8 اکتوبر تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونگی، 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال،دیر،سوات،شانگلہ،مالا کنڈ،صوابی میں بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشیں متوقع ہیں، 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری، گلیات، گجرات، وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بادل برسیں گے۔
اسی طرح 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اقتدار اسلام آباد جبکہ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ اور کوئٹہ میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 
 
 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے