کے پی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیے
خیبرپختونخوا (کےپی) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیے۔
سرکاری حکام کے مطابق کے پی حکومت نے مرکز سے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی کابینہ نے ترامیم پر 5 سے زیادہ سوالات اٹھائے، فنانس ڈویژن نے اٹھائےگئے سوالات پر وضاحت دی ہے۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزارتی کمیٹی کےقیام پر رضامندی ظاہر کی ہے، ہم ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کےساتھ پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں