معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک اپنے بیٹے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ ایک ہفتے کے دورے پر کراچی پہنچ گئے

معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک اپنے بیٹے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ ایک ہفتے کے دورے پر کراچی پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران ذاکر نائک مختلف مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے کے ساتھ متعدد اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

معروف مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کا استقبال جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک کراچی میں ایک ہفتے قیام کے دوران ان کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت گورنر سندھ نے کی، ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے قیام کے دوران حکومتی اعلی حکام سے ملاقات کریں گے

جبکہ جامعہ بنوریہ ،باغ قائد اور گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے اور مختلف مذہبی تقریبات میں شریک ہونگے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے