پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقرر

پنجاب کی ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقرر، جہلم میں چیف منسٹر سکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ سکول ٹیچرزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فول پروف سسٹم واضح کرنے کا فیصلہ۔

ٹیچر ز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ماہانہ“کے پی آئی“پلان طلبڈسٹرکٹ میں سینٹر زآف ایکسیلنس فار ایرلی چائلڈ ایجوکیشن قائم کرنےاور سپوکن انگلش کیلئے نجی ماہرین کی خدمات حاصل کرنیکی اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے ”والینٹر آف یونیورسٹی“ کی خدمات حاصل کرنیکی منظوری۔سکولوں میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان طلبسرکاری سکولوں میں ”تھیم آف منتھ“متعارف کرانے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر ز کوپنجاب سکول ریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی سکول میل پروگرام کے لئے ملک سٹوریج کیلئے سٹینڈرڈ انتظامات کی ہدایت۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،میٹرک ایجوکیشن کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔اس مو قع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریف کیا گیا کہ ملک سٹوریج کیلئے سٹینڈرڈ ا سکول میل پروگرام کے آغاز سے انرولمنٹ میں 20 ہزار اضافہ ہوا،سکولوں میں ابتدائی ہیلتھ اینڈ اکیڈمک بیس لائن قائم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔

اجلاس میں جہلم میں چیف منسٹر سکول میل پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکول میل پروگرام کے لئے ملک سٹوریج کیلئے سٹینڈرڈ انتظامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں سکول ٹیچرزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فول پروف سسٹم وضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیچر ز کی کارکردگی جانچنے کے لئے ماہانہ”کے پی آئی“ پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنر ز کوپنجاب سکول ریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

سرکاری سکولوں میں ”تھیم آف منتھ“متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے سکولوں میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ میں سینٹر زآف ایکسیلنس فار ایرلی چائلڈ ایجوکیشن قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ سی ای او، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سلیکشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔ سکول مینجمنٹ کیڈر تشکیل دینے کی تجاویزاور کیمبرج اور دیگر کے اشتراک سے نصاب تعلیم کی تیاری کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سپوکن انگلش کیلئے نجی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے”والینٹر آف یونیورسٹی“ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت طلبہ کو فورٹیفا ئڈ بسکٹ اور بن فراہم کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

میٹرک ایجوکیشن کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔ سکول میل پروگرام کی ایپ کی ذریعے مانیٹر نگ سسٹم کی رپورٹ پیش کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکول میل پروگرام کے آغاز سے انرولمنٹ میں بیس ہزار اضافہ ہوا۔ سکولوں میں ابتدائی ہیلتھ اینڈ اکیڈمک بیس لائن قائم۔سینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان، ایم پی اے ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم ہینڈ آؤٹ نمبر 1043

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے