گلگت بلتستان میں پہلا خلائی تحقیقی مرکز قائم
پاکستان نے خلائی اور ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں پہلا خلائی اور تحقیقی مرکز قائم کردیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سنٹر جی بی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی اور تحقیقی مرکز کے قیام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کوششوں کو سراہا اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دی ۔ اپنے خطاب میں چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن خلا سے فائدہ اٹھانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
محمد یوسف خان نے کا کہنا تھا کہ سپارکو گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی مرکز موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئر پگھلنے اور آفات کے انتظام جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کے مستقبل کے لیے خلائی تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور اختراع کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے،سیاحت کے فروغ اور سمارٹ ایگریکلچر میں بھی سپارکو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔سپارکو کے ذریعے کالجوں اور سکولوں کے طلباء وطالبات کو اسپیس ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔اس خلائی اور تحقیقی مرکز کے قیام سے سائنسی ترقی میں دلچسپی کو فروغ دینے، اور خلائی ٹیکنالوجی کے ذری کا یہ مرکز ان اہم مسائل سے نمٹنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں