جسٹس منصور رخصت پر چلے گئے ، تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ

 

جسٹس منصور علی شاہ کے رخصت پر جانے کے باعث سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ کے سامنے مقررہ مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔ جس کی وجہ سے 3 رُکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننے تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رُکنی بینچ کو کیس منتقل کیے گئے، کورٹ روم چھ میں 2 رُکنی بینچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس اٹھ گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے