ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد

ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن  کی رہائش گاہ آمد ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ذاکر نا ئیک کا استقبال کیا،مولانا فضل الرحمن  نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کاوشوں کو سراہااور کہا کہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی ان کی تشریف آوری ان کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے۔

 مولانا فضل الرحمن  کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے، ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

 اس موقع پرڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن  سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کروں گا۔ میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے۔

ڈاکٹرذاکرنائیک نےمولانا فضل الرحمن کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہا ،مولانا فضل الرحمن  کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔ معزز مہمان ڈاکٹر ذاکر نائک کو مولانا فضل الرحمن  نے  گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیئے ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی، ترجمان مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ،مولانا مصباح الدین  نور عالم خان ،مولانا محمود شاہ ، مفتی اویس عزیز ,مفتی اسجد محمود ہمراہ تھے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے