سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر سے علی رضا سید کی ملاقات

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر سے کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے ملاقات کی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے پر علی رضا سید کی تعریف کی اور کہا کہ اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ چودھری لطیف اکبر نے کہا کہ برسلز جو کی یورپین یونین کا ہیڈ کوارٹر ہے وہاں علی رضا سید جیسے قائدین کی ضرورت ہے جو اپنا سب کچھ تحریک آزادی کے لئے وقف کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیر حریت رہنماؤں کو آزاد کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے ۔

اس موقع پر علی رضا سید نے کہا کہ ہندوستان 5اگست 2019 کے اپنے فراڈ اقدامات پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مزید گھناؤنی چال بازیاں کررہا ہے اور جس کی تازہ مثال مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا ڈرامہ ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے کم کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ملاقات کے موقع پر سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے فعال کردار اداء کرنے پر علی رضا سید کو شیلڈ پیش کیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے