قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اِن کیمرا اجلاس کل طلب
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی امور سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں