لاہور: جنرل ہسپتال کے زیر تربیت ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد

 

جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد ہو ئی ہے۔ پولیس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر شہبازکمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہو گا، ڈاکٹر شہباز کی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے