وزیر اعظم کا اسحاق ڈار سے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بڑے بھائی خضر حیات ڈار کی وفات پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، صدر مملکت نے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں