کوئٹہ: سرکاری ہسپتال کے عملے کی بے حسی، خاتون نے وارڈ کے باہر بچے کو جنم دیدیا

 

سرکاری ہسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث خاتون نے ہسپتال کے وارڈ کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر حاملہ خاتون کے ہاں وارڈ کے باہر ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ ہسپتال میں کوئی سٹریچر موجود ہے اور نہ ہی کوئی ریفرل کا طریقہ کار جبکہ حکومتی اقدامات کے دعوے بھی محض باتوں کی حد تک ہیں۔دوسری جانب ہسپتال کی انتظامیہ نے تمام صورتحال اور بچے کی پیدائش کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے