آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو رہا کر دیاگیا

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کے دوران گرفتار کئے جانے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو رہا کردیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو راولپنڈی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ خواجہ فاروق احمد کو گرفتاری کے بعد تھانہ سٹی راولپنڈی منتقل کیا گیا بعدازاں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مجسٹریٹ نے خواجہ فاروق احمد کو10 اکتوبر2024 کے روز دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ کے دوران ہی دوبارہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا اور خواجہ فاروق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے سٹی تھانہ منتقل کردیا گیا۔

خواجہ فاروق کی گرفتاری پر آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی تھی ، پیر کے روز راولپنڈی پولیس نے خواجہ فاروق کو ضمانت پر رہا کردیا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے