وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی حقیقی ترجمانی کی، سردار یوسف

 

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور کشمیر کے حق میں جرات مندانہ تقریر کرتے ہوئے امت مسلمہ کی نمائندگی کی ۔

مکہ مکرمہ میں معروف کاروباری شخصیت، چیف آف بالاکوٹ حاجی غلام حسن کی جانب سے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم پرپہلی مرتبہ حقیقی معنوں میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی ۔ وزیراعظم نے جس طرح کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو اجاگر کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم سرمایہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے جامع پلان تیار کر رہی ہے۔ عشائیہ سے سابق وزیر اعجاز الحق اور دیگر اراکین اسمبلی نے بھی خطاب کیا، تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے پاکستان میں ائرپورٹ پر پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کی۔ آخر میں حاجی غلام حسن نے پارلیمانی وفد کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں امن ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے