سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم  میاں شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار دے دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی،برطانیہ کے وزیراعظم، بنگلہ دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے بھی بڑی اچھی ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی عراق کے وزیراعظم اور کویت کے ولی عہد اور مختلف زعما سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں بڑی مفید باتیں ہوئی، پاکستان کے ساتھ برادرز اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے کے لیے مؤثر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیراعظم مخلص کوشش کی کہ پاکستان کے عوام کے جذبات پوری دنیا تک پہچاؤں، چاہے وہ فلسطین اور غزہ میں ظلم و برریت ہو، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں ہزاروں بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں جو حملے کیے گئے ہیں ان کی ہم نے شدید مزمت کی ہے، فلسطین میں ہونے والے مظالم پر ہم نے خاص طور پر کہا ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند ہونا چاہیے اور فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے