طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 3 سہولت کار گرفتار
پولیس نے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 3 سہولت کار وں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک سہولت کار عامر حفیظ کو گرفتار شوٹرز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار سہولت کاروں میں عامر حفیظ، ثمرگل اور شیراز خان شامل ہیں اور وہ امیر مصعب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے۔
لاہور میں امیر بالاج قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ دن دیہاڑے قتل
پولیس نے بتایا کہ اس نے شوٹرز کا رکشہ اور موٹرسائیکل میو اسپتال کی پارکنگ سے غائب کیا تھا، باقی 2 ملزمان ثمر گل اور شیراز خان کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، انہوں نے گرفتار شوٹراظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی۔
پولیس کے مطابق مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا جس نے انہیں ثمر اور شیراز کے پاس کے پی کے بھیجا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں