راولپنڈی جلسے میں ہر صورت جائینگے ،رکاوٹیں خاطر میں نہ لائیں:گنڈا پور

 

وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں، جلسے کیلئے ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے۔
علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے جلسے کیلئے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی احتجاج کے حوالے سے پختونخوا سے ہزاروں کارکن روانگی کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہو گا ، صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے