پشاور: کچرے کے ڈھیر میں دھماکا، 10 سالہ بچہ جاں بحق
پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت، شواہد اور دیگر معلومات اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں