مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات نامنظور، آزاد کشمیر میں شدیداحتجاج

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی بنا کر کروائے جانے والے ڈھونگ انتخابات کے ڈرامے کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے ،

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات محض ڈھونگ اور فریب ہیں جن میں کشمیریوں کوکوئی دلچسپی نہیں ۔ آزادی کی تحریکوں میں مشکل وقت آتا ہے لیکن تحریک آزادی کشمیرہمارے کشمیری بھائیوں کے مقدس خون کی وجہ سے نہ کمزور ہو ئی نہ ہوگی ، انشاء اللہ تحریک آزادی کشمیر سے ہندوستان کا نقشہ بھی بدلے گا۔پانچ اگست کے بعد 2019 کے غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،مودی کا ٹارگٹ کشمیر کی مسلم شناخت ہے ،مقبوضہ کشمیر کی حقیقی نمائندہ قیادت عقوبت خانوں میں ہے، عام کشمیری گھروں سے نہیں نکل سکتے ۔

وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاکہ آج آزادجموں وکشمیر بھر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے ڈرامے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا مطالبہ انکا پیدائشی حق خودارادیت ہے جس کااقوام متحدہ نے ان کے ساتھ وعدہ کررکھا ہے ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ تین مراحل پر مشتمل شیڈول کے مطابق 25 ستمبر کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوا ہے ۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد نتائج کااعلان کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی میں ہونے والے انتخابات کے خلاف آزاد جموں و کشمیر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری عوام نے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے