سیاحتی سرگرمیوں کی بہترین کوریج کا ایوارڈ جی ٹی وی کے نام

 

سیاحتی سرگرمیوں کی بہترین کوریج کا ایوارڈ جی ٹی وی نیوز کو مل گیا۔

پشاور میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ٹورازم ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔

عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کے بڑے ثقافتی مرکز نشتر ہال میں ٹورازم ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تھے ۔

وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کوفروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتاہے ۔

تقریب سے پہلے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں صوبے کے مختلف خوبصورت اور سیاحتی مقامات اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کی گئی ۔

تقریب کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے اور سیاحت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سیاحتی سرگرمیوں کی بہترین کوریج پر سینئر صحافی اور جی ٹی وی نیوز پشاورکے بیورو چیف عمران یوسف زئی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے