اسلام آباد:سواں گارڈن میں رہائشی پلاٹس کمرشل پلاٹس میں تبدیل، کروڑوں کی کرپشن
سواں گارڈن سوسائٹی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹس میں تبدیل کرنے کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے ۔
سواں گارڈن سوسائٹی میں بھاری رشوت کے عوض رہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹس میں تبدیل کرنے کی شکایات کافی عرصہ سے آرہی ہیں،انہی شکایات کی وجہ سے سوسائٹی کا این او سی اور ایل او پی بھی پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا ہے اس کے باوجود اب سواں گارڈن سوسائٹی کے ڈی بلاک میں رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی طریقے سے کمرشل پلاٹ میں تبدیل کرنے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں ۔
سوسائٹی کے رہائشیوں نے ہائوسنگ سکیم کی انتظامیہ اور ضلعی حکام کی مسلسل خاموشی پر سوالات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مال بنانے کے چکر میں کوآپویٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے تمام قواعد وضوابط روندے جارہے ہیں اور سوسائٹی انتظامیہ کی اندھیر نگری پر کوئی ایکشن بھی نہیں لیا جارہا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں