اسرائیلی اخبار نے لکھا واحدپاکستانی لیڈرہوں جسکی ساکھ ہے:عمران

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا فلسطین کے حوالے سے  ماضی میں بھی اور آج بھی مؤقف واضح ہے  دوریاستی حل کی جانب جائیں پھر ہی کوئی بات ہو سکتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہناتھاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے اور سیز فائر ہونے تک اسرائیل سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ میرا ماضی میں بھی اور آج بھی مؤقف واضح ہے کہ ’دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر ہی کوئی بات ہو سکتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھاکہ جو بات کسی کو سمجھ نہیں آئی وہ یہ کہ اسرائیلی اخبار نے دراصل ان کی تعریف کی ہے، اخبار نے لکھا ہے کہ میں پاکستان کے واحد لیڈر ہوں جس کی دنیا میں کوئی کریڈیبیلیٹی ہے۔

گزشتہ روز  اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں ایک مضمون شائع ہوا تھا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا گیا۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے۔
عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاستدان ہیں اور ان کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کاازسرنوجائزہ لینےکاموقع ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے