سعودی عرب ایک عظیم ریاست ،ویژن 2030 دنیا کے لئے مثالی نمونہ ہے،شہبازشریف

 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب عظم ملک کی حیثیت سے ابھرا ۔ سعودی عرب کا وژن2030دنیا بھر کیلئے مثالی نمونہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کی مثالی قیادت کررہا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے دینی، ثقافتی اقدار پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں ۔ پاکستان اور سعودی عرب نے تمام مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔پاکستان کے معاشی استحکام میں تعاون پر قوم سعودی عرب کی مشکور ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے