لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جاسکتا، یو این سیکرٹری جنرل

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا اور اس کے لیے جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان، اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا۔

انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نا کرنے پر افسردہ ہیں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر برطانیہ میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے

دوسری طرف اقوام متحدہ کی کوآرڈی نیٹر برائے لبنان جینائن ہینس نے گذشتہ رات کی جھڑپوں پر اسرائیل اور حزب اللہ کو وارننگ جاری کی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ اس وقت خطہ ایک بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ایسے میں اس تنازع پر اس اس زیادہ اور کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے جو ہر دو فریقین کے لیے محفوظ ہو۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے