نمایاں کارکردگی،پاک فوج نے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نوازدیا
اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سےڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازات عطا کیے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں کو نمایاں اور بہترین کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزاز دینے کی تقریب چکلالہ چھاؤنی میں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں