آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی مادہ تیندوہ کیسے مری ، وجہ سامنے آگئی
آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی مادہ تیندوہ ہلاک ہونے کی وجہ سامنے آگئی ۔
گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کے ضلع حویلی سے تشویشناک حالت میں مادہ تیندوے کو ریسکیو کیا گیا تھا۔
وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے مطابق مادہ تیندوے کے جسم سے ایک گولی کو کامیابی سے نکال لیا گیا تھا لیکن جسم میں موجود مزید 3 گولیاں موت کی وجہ بنی۔

وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ مادہ تیندوے کو ایک گولی دل کے قریب دوسری گولی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگی تھی۔
وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے مطابق آزاد کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
مادہ تیندوے کی باڈی کو پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے آزاد جموں کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات کو ملکہ کی موت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران موقع پر موجود افراد کے مطابق تیندوہ پہلے ہی زخمی تھا مقامی لوگوں نے رسیوں سے باندھ کر اس زخمی جانور کو کھینچ کھینچ کر مزید زخمی کیا اور دوسرے دن اسلام آباد وائلڈ لائف سنٹر منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں