ججز کمیٹی کاہونے والا اجلاس مؤخر ، ایجنڈے میں اہم درخواستیں شامل

ججز کمیٹی کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ججز کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں 63 اے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواستیں شامل تھیں۔ججزکمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں آڈیو لیک کیس سے متعلق درخواستیں بھی شامل تھیں۔
خیال رہےکہ ججز کمیٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے