عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90 روز کی کمی کا اعلان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کی منظوری دیدی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔ سزاؤں کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ، ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں