وزیرِ اعظم کا سمیڈا بورڈ فی الفور فعال کرنے کا حکم

 

وزیراعظم شہبازشریف نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے بورڈ کو فی الفور فعال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بڑے نجی کاروباری ادارے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ساتھ لے کر چلیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق فیصلوں میں خواتین کاروباری افراد کو شامل کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمدات کے لیے تیار کی جانے والی تمام مصنوعات بین الاقوامی معیارات پر لائی جائیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے