ڈیفنس کارحادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور

 

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزم کے وکیل عدالت میں کہا تفتیش میں مدعی کےلگائےگئےالزامات ثابت نہیں ہوئے،اس وقوعہ کی جیوفینسنگ کروائی،جن گواہوں کو شامل کیاگیاوہ موقع پرموجودنہیں تھے،چالان میں ملزم کوکم عمرلکھاگیاہے۔وکیل مدعی نے کہا گواہوں کےبیانات کااس ضمانت سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ڈیفنس پولیس نے رفاقت علی کی شکایت پر ملزم افنان شفقت کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، کار حادثے میں شکایت کنندہ کی 45 سالہ بیوی رخسانہ بی بی ، 25 سالہ بیٹا حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ داماد سجاد، چار ماہ کا پوتا حذیفہ، اور 4 سالہ نواسی عنایہ جاں بحق ہوگئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے