تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر سینیٹرراجہ ناصر عباس کی مذمت
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس نے اپنے مذمتی بیان میں کہا طاقت اور اختیارات کے زور پر ملکی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے آمرانہ حربے غاصب
حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکمران سیاسی انتقام میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں ملک وقوم کو درپیش مشکلات دکھائی نہیں دے رہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں