اسلام آباد میں فائرنگ ، پراپرٹی ڈیلر اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق

اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر اپنے سیکیورٹی گارڈ سمیت جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں رات تین بجے کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر شہزاد ستی اور سیکیورٹی گارڈ کاوش کو قتل کردیاجس کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں مخالف پارٹی ملوث ہوسکتی ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے