یوم دفاع پر پشاور میں عسکری نمائش ،عوام کی بھی شرکت

پشاور میں یوم دفاع اور یوم شہداء کی مناسبت سے ائیر شو اور ہتھیاروں کی نمائش منعقد کی گئی۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے عسکری آلات اور ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح کیا-

تقریب میں پاک فوج انفنٹری ، انجینئرز، سگنلز، ائیر ڈیفنس اور آرٹلری کے زیر استعمال ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

آرمی ایوی ایشن کے گن شپ کوبرا ، MI-17 اور مشاق طیاروں کا مظاہرہ سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

نمائش میں آرٹلری فائر، انفنٹری اِسولٹ ، مائنز اور فنس کلیئرنس ، انٹی ٹیررسٹ اور مکس مارشل آرٹس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
نمائش میں خٹک ڈانس ، ڈاگ شو، گھڑ سواری ، براس بینڈ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

نمائش میں عسکری و سول حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات سمیت فیملز نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے وطن عزیز کی بقاء و سالمیت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

پشاور کے ساتھ ساتھ کوہاٹ اور بنوں میں بھی یوم دفاع و شہداء کی مناسبت یادگار شہداء پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ، نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین اور سول حکام بھی موجود تھے۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکے بلند حوصلوں کو سلام پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے