تحریک انصاف کا ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسے جلوس کرنے کا اعلان کردیا۔سابق سپیکر اسد قیصر نے لطیف کھوسہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں لاقانونیت اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، اب ہم ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، کیونکہ عوام سے رابطے کا وقت آگیا ہے۔
سابق سپیکر اسد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا چاہیے، لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔ اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ تشویشناک ہے۔بلوچستان کی صورتحال سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس معاملے پر گفتگو ہونی چاہیے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔
سابق سپیکر اسد قیصر کہاکہ بلوچستان کے مسائل پر 2 روز تک اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہاکہ حکومت نے ملک میں لاقانونیت اور فسطائیت برپا کررکھی ہے، آئین میں ترمیم کی باتوں سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے