وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو کل گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی میڈیکل بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت کئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ ، 5 گرفتار
سیشن کورٹ نے بہارہ کہو پولیس کو امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے