کراچی:بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو 9سال قید

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں بیوی کی نازیبا تصاویرشئیر کرنے اور بلیک میل کرنے کے کیس میں عدالت نے ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنادی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے بیوی کی نازیبا تصاویر اُسکے بھائی کو بذریعہ واٹس ایف بھیجی اور بلیک میل کیا تھا۔عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
اِستغاثہ کے مطابق اہلیہ کے بھائی نے ملزم کی شکایت ایف آئی اے کو درج کروائی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اُسکا موبائل قبضے میں لیا۔
ملزم کے موبائل میں بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر موجود تھیں، بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُسکی شادی ملزم سے 2019 میں ہوئی تھی، بیان کے مطابق ملزم تشدد کرتا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔
دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے موبائل کو غلط استعمال کیا گیا ہے،جس پرعدالت نے ریمارکس دئے کہ ملزم نے اپنی دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا، ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغدار کیا ہے، ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے