ملک میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 34 مہینوں میں کم ترین ہوگئی
ملک میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 34 مہینوں میں کم ترین ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 6 فیصد رہی جو اکتوبر 2021 کے بعد کم ترین ہے۔ جولائی میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 1 اور گئے برس اگست میں 27 اعشاریہ 38 فیصد تھی۔
مئی 2023 میں مہنگائی 38 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی تھی۔ مہنگائی میں کمی کی وجہ سٹیٹ بینک کی سخت مانیٹری پالیسی، روپے کی قدر میں استحکام اور اجناس کی سپلائی بہتر ہونے کے سبب ہے۔
سٹیٹ بینک کا اندازہ ہےکہ رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح ساڑھے 11 سے ساڑھے 13 فیصد رہےگی۔سٹیٹ بینک کا وسط مدت میں مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کی شرح پر لانےکا ہدف ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں