چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی ٰسرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی ٰسرفراز بگٹی بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورت حال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں