میانوالی:پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشتگردوں نے رات کے وقت قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔
ترجمان کے مطابق حملے میں 2 اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ، پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں